حیدرآباد۔21۔دسمبر (اعتماد نیوز)مرکزی وزیر جنگلات و ماحولیات جینتی نٹراجن
نے آج اپنے عہدہ سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے
استعفی کے مکتوب کو صدر جمہوریہ کو روانہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق
انتخابات کے پیش
نظر انہوں نے کانگریس پارٹی کے سرگرمیوں میں مزید چستی سے
کام کرنے کے لئے ہی اپنے عہدہ سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ اور انکے عہدہ کو
مرکزی وزیر پٹرولیم ویرپا موئلی کو سونپا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مزید دیگر
وزرا بھی استعفی پیش کرنے کا امکان ہے۔